بینگلورو 9 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے ایم جی روڈ پر آج 30 مسافروں کے ساتھ سگنل پر رکی ہوئی بی ایم ٹی کی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سبھی مسافر محفوظ رہ گئے
جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تب یہ بس روز گارڈن سے شیواجی نگر کی طرف جا رہی تھی۔ ایم جی روڈ پر انیل کمبلے سگنل پر ڈرائیور نے بس روکی تھی۔ جب دوبارہ بس اسٹارٹ کرنا چاہا تو دو تین مرتبہ کوشش کرنے پر بھی بس اسٹارٹ نہیں ہوئی اور پھر اچانک انجن کے اندر آگ نظر آئی۔
بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس میں موجود مسافروں کو فوراً بحفاظت نیچے اتار دیا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ بری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔